29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
یوراگوئے میں بے لگام گھوڑے پر گھڑ سواری کا منفرد مقابلہ
جنگ نیوز -
مونتی ویدیو…سی ایم ڈی…گھڑ سوار کیلئے بے لگام اورضدی گھوڑے کو قابو میں کر نا ایک مشکل امتحان ہو تا ہے لیکن Uruguayکے شہر Montevideoمیں ایک ایسے سالانہ منفرد مقابلے کا انعقاد کیا جا تا ہے جس میں بے لگام گھوڑے پر گھڑ سواری کا مظاہرہ کیا جاتا ہے ۔اس مقابلے میں گھڑ سوار اپنی جان کی پر وا کیے بغیر ضدی گھوڑے کی پیٹھ پر سوار ہو تے ہیں اور گھوڑااپنے جسم کو طاقت سے ہلا کر اسے گرانے کی بھر پور کو شش کر تا ہے۔جو کھلاڑی 10سے 15سیکنڈز میں گھوڑے کی لگام پر قابو پاکر سب سے زیادہ وقت تک زمین پر گرے بغیر گھوڑے کی پیٹھ کر سوار رہتا ہے وہی اس میدان کا سکندر کہلاتا ہے۔اس کھیل کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگا یا جا سکتا ہے کہ مقامی افراد کے علاوہ دنیا بھر سے سیاح اس منفرد مقابلے کو دیکھنے آتے ہیں۔