تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ہیکر ز نے امریکا کے سب سے بڑے بینک میں فراڈ کا کچا چٹھا کھول دیا

جنگ نیوز -
کراچی…نامعلوم ہیکر گروپ نے امریکا کے سب سے بڑے بینک میں فراڈ کا کچا چٹھا بھی کھول دیا۔ بینک آف امریکا سے متعلق اہم معلومات ٹوئٹر پر آپریشن لیکس نامی User نے جاری کی ہیں۔ بینک آف امریکا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام معلومات بینک کے سابق انشورنس ملازم Balboa نے چرائی ہیں تاہم انھوں نے جاری ہونیوالی تمام معلومات کو جھوٹ پر مبنی قرار دیا ہے۔ جاری کی جانیوالی معلومات میں ای میلز ، اسکرین شاٹس اور سابق ملازم کے بیانات بھی شامل ہیں۔ Balboa کے مطابق بڑے قرض دہندگان نے گھپلے بھی بڑے پیمانے پر کیے۔ وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے اس سال کے شروع میں کسی امریکی بینک کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ ان کے پاس لاکھوں کی تعداد میں امریکی بینک سے متعلق اہم دستاویزات ہیں جو کسی نامعلوم شخص سے حاصل ہوئی ہیں۔ جولین اسانج کے مطابق اْن معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ کس طرح امریکی بینک میں قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور غیر اخلاقی سرگرمیاں کی جارہی ہیں۔ فی الحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ٹوئٹر پر جاری ہونیوالی بینک آف امریکا سے متعلق معلومات کا تانا بانا وکی لیکس سے جڑا ہے یا نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.