29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
آئندہ عام انتخابات ، شفاف ووٹر لسٹوں کے مطابق ہونگے،بابراعوان
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیر قانون بابراعوان نے کہا ہے کہ ملک میں آئندہ عام انتخابات ، شفاف ووٹر لسٹوں کے مطابق ہوں گے۔ وزیرقانون سے اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے حافظ رہنماسلمان بٹ نے ملاقات کی ، اس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بابراعوان کا کہنا تھا کہ آئندہ شفاف ووٹر لسٹیں تیار ہوں گی اور اب کوئی مہم جوئی نہیں کرسکے گا۔اس موقع پرحافظ سلمان بٹ نے کہاکہ حکومت کو5 سال پورے کرنے چاہئیں۔ انہوں نے بتایا کہ جماعت اسلامی کے ایم کیوایم سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے ہیں اور آئندہ الیکشن میں ہر جماعت کا ایجنڈا قومی سطح کا ہونا چاہیے۔