تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

معاف قرضوں کی واپسی کیلئے سپریم کورٹ کی ہدایات پرعمل کرینگے، شاہد کاردار

جنگ نیوز -
کراچی …راجہ کامران …اسٹیٹ بینک کے گورنر شاہد ایچ کاردار نے کہا ہے کہ معاف کردہ قرضوں کی وصولی کیلئے سپریم کورٹ کی ہدایات پر عمل کیا جائے گا، اور اس حوالے سے اعلیٰ سطح کا کمیشن بنانے کی تجویز دی ہے۔کراچی میں ایس ایم ای کانفرنس اور ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں شاہد کاردار کا کہناتھا کہ اسٹیٹ بینک اپنے طور پر یہ نہیں بتا سکتا کہ کون سا قرض سیاسی دباؤ پر معاف کیا گیا اور کون سا نہیں، یہ کام بینکوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ہے۔ اسٹیٹ بینک کھاتے داروں کے تحفظ کے اقدامات کرتا ہے اور آج تک بینکوں میں رکھی کسی کھاتیدار کی رقم نہیں ڈوبی، معاف شدہ قرضوں کا جائزہ لینے کیلئے اسٹیٹ بینک نے اعلیٰ سطح کا کمیشن قائم کرنے کی تجویز دی ہے، جس میں بینکرز اور عدلیہ کے سابق ججوں کو شامل کیا جائیگا۔کمیشن اس بات کا جائزہ لے گا کہ کون سے قرضے سیاسی بنیادوں پر معاف ہوئے اور کیا ان کے اجرا کے وقت قانون کو ملحوظ رکھا گیا یا نہیں ۔شاہد ایچ کار دار کا کہنا تھا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار اور صنعتوں کو قرضوں کے اجرا میں بینکس دلچسپی نہیں لے رہے اور اس کیلئے مراعات کا خصوصی پروگرام شروع ہوا ہے جس میں ڈوبنے والے30 فیصد قرضوں پر اسٹیٹ بینک تحفظ فراہم کریگا۔ مالیاتی شعبے کیلئے کموڈٹی فنانسنگ میں کافی گنجائش موجود ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.