تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

جنیوا:کشمیر سینٹر برسلز کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

جنگ نیوز -
جنیوا…وقار ملک…جنیوا میں اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر میں انسانی حقوق کمیشن کا سولہواں اجلاس شروع ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے تنظیمیں اپنے حقوق کے حصول اور دفاع کیلئے سیمینارز کا انعقاد کرکے عالمی طاقتوں کی توجہ مبذول کرانے کی کوشش کریں گی ۔اس سلسلے میں کشمیر سینٹر برسلز کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد آج کیا جارہا ہے جس میں شرکت کیلئے اقوام متحدہ کے نمائندگان، یورپی یونین اور اوآئی سی کی اہم شخصیات کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ سیمینار میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر بات کی جائے گی۔کشمیر ایڈوائزری کونسل برائے کشمیر سینٹر ای یو کے کوآرڈی نیٹر راجہ ظہیر حسین، پاکستان پیپلز پارٹی بلجیم کے صدر ملک وسیم اختر، مسلم لیگ ن کے رہنما میاں محمد سعید، کشمیر ایڈوائزری کونسل کے رہنما چوہدری افضل پسوال نے سیمینار کی اہمیت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے خطے میں امن اور مسئلہ کمشیر کے حل کیلئے ہمیشہ لچک کا مظاہرہ کیا ہے اور بھارت کو باور کرانے کی کوشش کی ہے کہ مسئلہ کشمیر خطے میں کشیدگی کی بڑی وجہ ہے اور دونوں ملکوں کو مل بیھٹ کر اس مسئلے کو حل کرنا ہوگا۔کشمیر سینٹر کے زیر اہتمام 15 مارچ کو انسانی حقوق کمیشن کے مرکزی دفتر کے سامنے مظاہرہ بھی کیا جائے گا جس میں کشمیری و پاکستانیوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.