29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
وزیراعلیٰ سندھ نے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
جنگ نیوز -
کراچی …وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں اضافے کانوٹس لے لیا۔انہوں نے کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں اضافے کو عوام کیخلاف مفاد پرست عناصر اور منافع خوروں کی ملی بھگت قرار دیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی سی او کراچی کو ہدایت کی ہے کہ دودھ کی قیمتوں پر کنٹرول کیا جائے اور تمام متعلقہ ادارے، دودھ کے ریٹیل اور ہول سیل تنظیموں اور دیگر افراد کا فوری اجلاس طلب کرکے عوام کو درست نرخ پر دودھ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دودھ کی قیمتوں میں بلاجواز اضافے میں ملوث افراد کیخلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے۔