29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
اے ٹی پی انڈین ویلز ٹینس:نڈال نے چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنالی
جنگ نیوز -
کیلی فورنیا…عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے اے ٹی پی انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنالی ، سوئیڈن کے رابن سوڈرلنگ غیر متوقع شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔کیلی فورنیا میں جاری ایونٹ کے تیسرے مرحلے میں اسپین کے رافیل نڈال نے امریکی کھلاڑی ریان سوئٹینگ کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی، میچ کا اسکور چھ تین اور چھ ایک رہا، ایک اور میچ میں سوئیڈن کے رابن سوڈرلنگ جرمنی کے فلپ کول شرائبر کے ہاتھوں غیر متوقع شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے ،خواتین مقابلوں میں عالمی نمبر ایک ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی ،روس کی ماریا شراپوااور نادیہ پیٹروا بھی اگلے مرحلے میں پہنچ گئیں ۔