29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
دیدار شاہ کوچیئرمین نیب مقررکرنے کے امکان کیخلاف درخواست واپس
جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے جسٹس ریٹائرڈدیدار شاہ کو بطور چیئرمین نیب مقررکئے جانے کے امکان کیخلاف دائر ایک درخواست کو اعتراض لگاکرواپس کردیاہے۔ شاہداورکزئی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ حکومت کو دیدار شاہ کے دوبارہ بطور چیئرمین نیب تقرر سے روکا جائے ، عدالت کے آفس نے اس کو واپس کرتے ہوئے اعتراض میں لکھا ہے کہ عدالت نے چیئرمین نیب تقرر کیس کا فیصلہ سنادیا ہے ، اب اس پر اپیل ہی دائر کی جاسکتی ہے۔