تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

شہبازشریف ایوان میں آئیں ان کی بے عزتی نہیں ہوگی، راجا ریاض

جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجاریاض نے کہاہے کہ وزیراعلی ایوان میں آئیں، اس سے ان کی بے عزتی نہیں ہوگی۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میرے سوالوں کے جواب صرف قائد ایوان ہی دے سکتے ہیں۔ راجاریاض نے کہاکہ یونی فکیشن بلاک کے کچھ ارکان کے بچوں نے بھی ان کابائیکاٹ کردیاہے۔پیپلزپارٹی پارلیمانی پارٹی کے رہنما ذوالفقارگوندل نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں کیمرہ مین کولگنے والی گولی آوارہ نہیں تھی یہ نزدیک سے فائر کی گئی ۔انہوں نے کہاکہ واقعہ اپوزیشن ارکان کوخوفزدہ کرنے اور میڈیا کو دباؤ میں رکھنے کی کوشش بھی ہوسکتی ہے، اپوزیشن ارکان نے صحافیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اجلاس میں شرکت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.