تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج بھی ہلڑبازی کی نذر،کل تک ملتوی

جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں آج بھی حکومت اور اپوزیشن ارکان ایک دوسرے کیخلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ ایجنڈے پر کارروائی نہ ہوسکی جس پرا سپیکر رانا محمد اقبال ایوان سے اٹھ کرچلے گئے۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن ارکان نے احتجاج شروع کر دیا۔ پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ق کے ارکان کی نعرے بازی میں اس وقت شدت آ گئی جب یونی فکیشن بلاک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر جاوید ایوان میں آئے۔ پیپلز پارٹی کی ساجدہ میر نے ڈاکٹر طاہر جاوید کو جوتی دکھائی جس پر حکومتی ارکان نے سخت احتجاج کیا۔ اپوزیشن ارکان کے احتجاج پر اسپیکر رانا محمد اقبال نے ڈاکٹر طاہر جاوید کی نشست وزرا سے الگ کر دی۔ اسپیکر رانا اقبال کے جانے کے بعد ڈپٹی اسپیکر رانا مشہود نے اجلاس کل صبح دس بجے تک ملتوی کر دیا۔دوسری جانب مسلم لیگ ق اور پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ یونی فکیشن بلاک کے خلاف مشترکا حکمت اپنائی جائے گی اور ایوان میں احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.