تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

خیبرپختونخوااور فاٹا میں پوست کی کاشت ختم نہیں کی جاسکی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی سیکرٹری انسداد منشیات نے قائمہ کمیٹی کوبتایاہے کہ امریکی فنڈنگ کے باوجود ، خیبرپختونخوا اور قبائلی علاقوں میں پوست کی کاشت ختم کرنے کا ہدف حاصل نہیں کیاجاسکاجبکہ صوبہ کی جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدی موجود ہیں ، ان میں عسکریت پسند بھی شامل ہیں ۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسداد منشیات کا اجلاس اسلام آباد میں مرتضیٰ جاویدعباسی کی زیرصدارت ہوا۔چیئرمین کمیٹی نے ریمارکس دئے کہ بیرونی فنڈنگ اورقومی سرکاری اداروں کی کوششوں کے باوجود منشیات ملک میں ہرجگہ دستیاب ہیں۔ آئی جی جیل خانہ جات خیبرپختونخوا نے بتایا کہ ہری پور جیل میں منشیات فراہمی کے الزام میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور وارڈن کومعطل کرکے ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔پشاور جیل میں گنجائش8 سو قیدیوں کی ہے جبکہ وہاں23سو موجود ہیں ، صوبہ کی جیلوں میں81سوقیدی موجود ہیں ، جن میں5سو عسکریت پسند ہیں،پشاور جیل میں قید80 عسکریت پسندوں میں مولانا صوفی محمد بھی شامل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.