تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی سوتیلی والدہ کاشوہرکیخلاف نان نفقے کادعویٰ

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کی مقامی عدالت میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی سوتیلی والدہ نے اپنے شوہر اعظم خان ہوتی کیخلاف نان نفقے کادعویٰ دائر کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواامیرحیدرخان ہوتی کی سوتیلی والدہ طلعت عنایت اللہ نے اپنے شوہر اعظم خان ہوتی کیخلاف نان نفقے کی درخواست سول اینڈ فیملی جج عظمیٰ احسان ملک کی عدالت میں دائر کی۔درخواست میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ اعظم خان ہوتی نے4جولائی1993کوطلعت عنایت اللہ سے شادی کی ،ستمبر1994کوانکابیٹا امیر عباس اعظم کراچی کے نجی اسپتال میں پیدا ہوا،ان کا کہنا ہے کہ بچے کی پیدائش کے اسپتال کے بل کے سواانکے شوہر نے ان کے اور اپنے بیٹے کے اخراجات برداشت نہیں کئے ۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ماہانہ8لاکھ50ہزار روپے نان نفقہ مقرر کیاجائے اور اسی حساب سے اعظم خان ہوتی سے سترہ سال کے5کروڑ 40لاکھ 62ہزار6سو چھہتر روپے دلائے جائیں۔عدالت نے اعظم خان ہوتی کیخلاف درخواست پرڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مردان کے توسط سے سمن جاری کرتے ہوئے22مارچ کوپیش ہونے کا حکم دیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.