29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لاہور:واٹر مینجمنٹ پنجاب کے ملازمین کا احتجاج، نعرے بازی
جنگ نیوز -
لاہور…واٹر مینجمنٹ پنجاب کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں لاہور پریس کلب سے سامنے مظاہرہ کیا، حکومت کیخلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر کے دو ہزار سے زائد ملازمین قومی پروگرام برائے اصلاح کھالا جات میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں نہ تو ان ملازمین کو مستقل کیا گیا اور نہ ہی ان کی تنخواہیں بڑھائی گئیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت تمام کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرے اور کم سے کم تنخواہ سات ہزار روپے مقرر کی جائے۔