تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

حج اسکینڈل کیس: سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی گرفتار

جنگ نیوز -
اسلام آباد…حج اسکینڈل کیس میں سابق وفاقی وزیر برائے حج کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا ہے۔جیو ٹی وی کے نمائندے کے مطابق سابق وفاقی وزیر کو عدالت کی جانب سے درخواست ضمانت خارج ہونے کے بعد کمرہ عدالت سے باہر آنے کے بعد گرفتار کیا گیا ۔ نمائندے کے مطابق درخواست ضمانت میں توسیع کے حوالے سے سماعت تھی ،دوران سماعت حامد سعید کاظمی کے وکیل نے دلائل پیش کئے لیکن ایف آئی اے کی جانب سے چند ایسے شواہد عدالت کو پیش کئے جس پر عدالت نے حامد سعید کاظمی کی درخواست ضمانت میں توسیع سے انکار کر دیا جس کے بعد انہیں کمرہ عدالت کے باہر سے باقاعدہ گرفتار کر لیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.