29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پاکستان بھر میں بلڈ گروپ جاننے والے اورخون کاعطیہ دینے والے کم ہوگئے
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . اطلاعات کی تمام ترترقی کے باوجود حکومت کی عدم توجہی کے باعث اپنے بلڈ گروپ کے بارے میں جاننے والے اور خون کا عطیہ دینے والوں کی تعداد کم ہوگئی۔ گیلپ پاکستان کے تحت ملک بھر میں ہونے والے سروے میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت 47 فیصد پاکستانی اپنے خون کے گروپ سے واقف ہیں جبکہ حیرت انگیز طور پر2007 میں اپنے بلڈ گروپ سے واقف افراد کی تعداد61 فیصد تھی ۔ دوسری جانب 2011میں 20 فیصد افراد نے خون کا عطیہ دیا تاہم 2007 میں عطیہ دینے والے لوگ 25 فیصد تھے۔اسی طرح 2011 میں اپنے بلڈ گروپ سے لاعلم افراد کی تعاد53 فیصد ہے جبکہ 2007 میں 39 فیصد لوگ ایسے تھے جو اپنے خون کا گروپ نہیں جانتے تھے۔ دوسری جانب 2011میں 20 فیصد افراد نے خون کا عطیہ دیا تاہم 2007 میں عطیہ دینے والے لوگ 25 فیصد تھے۔ جب یہ سوال کیا گیا کہ کیا آپ نے کبھی خون کا عطیہ دیا ہے تو 2011 میں اس سوال کا جواب نہیں میں دینے والے 79 فیصد تھے جبکہ 2007 میں ایسے افراد کی تعداد 75 فیصد تھی۔