تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ایف آئی اے کا مونس الٰہی کے گوشواروں پر عدم اطمینان ، کل دوبارہ طلب

جنگ نیوز -
لاہور . . . . . این آئی سی ایل اسکینڈل میں چوہدری مونس الہٰی تفتیشی ٹیم کو جائیداد کے گوشواروں کے بارے میں مطمئن نہیں کرسکے،جس پر انھیں کل بدھ کو پھر طلب کیا گیا ہے۔این آئی سی ایل ا سکینڈل میں ملوث مونس الہٰی سے ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم نے جائیداد کی تفصیلات طلب کی تھیں۔جیو نیوز کے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے ان کی طرف سے فراہم کیے جانیوالے جائیداد کے گوشواروں مسترد کردیئے ہیں وہ اپنی صفائی پیش نہیں کر سکے اس لیے انھیں بدھ کو دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔ مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ ان سے بجلی،پانی گیس اور ٹیلی فون کے بل مانگے گئے ہیں جو کل فراہم کر دیے جائیں گے ،عدالت انھیں میڈیاکے ساتھ بات کرنے سے منع کر رکھا ہے اس لیے وہ مزید کچھ نہیں بتا سکتے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.