29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ایم کیو ایم کا وفد آج صدر زرداری سے ملے گا
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . متحدہ قومی موومنٹ کے وفد اور صدر آصف علی زرداری کے درمیان آج رات ہونے والی ملاقات کے ایجنڈے کو گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان اور وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک حتمی شکل دے رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق گورنر ہاؤس کراچی میں ڈاکٹرعشرت العباد خان اور رحمان ملک کی ون آن ون ملاقات میں متحدہ قومی موومنٹ کے وفد اور صدر آصف علی زرداری کے درمیان آج رات ہونے والی ملاقات کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی جارہی ہے،متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان رابطہ کمیٹی آج رات دس بجے صدرآصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کریں گے،ایم کیوایم کے وفدمیں ڈاکٹرفاروق ستار،بابرخان غوری،رضا ہارون ،وسیم آفتاب،ڈاکٹرصغیر احمد اور سید سردار احمد شامل ہونگے،اس سے قبل ارکان رابطہ کمیٹی گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان سے ملاقات کریں گے،وفد کی قیادت کیلئے ڈاکٹرفاروق ستاراسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے ہیں تاہم انہوں نے ایئر پورٹ پر میڈیا سے کسی قسم کی گفت گو سے گریز کیا۔