تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

حکومت نے جمہوری رویوں کو فروغ اور طالبانائزیشن کی حوصلہ شکنی کی،کائرہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت نے جمہوری رویوں کے فروغ اور طالبانائزیشن کی حوصلہ شکنی کی جب کہ مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات احسن اقبال کا کہنا ہے کہ آج بھی سارے اہم فیصلے ٹرائیکا کر رہی ہے اور پارلیمان کو کچھ علم ہی نہیں ہوتا ۔اسلام آبادمیں پلڈاٹ کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پارلیمنٹ نے 80 سے زائد بل اتفاق رائے سے پاس کیے،اگر سیاست دان رویہ نہ بدلیں تو وہ سماج کو ہائی جیک کرسکتے ہیں مگر تمام تر تلخیوں کے باوجود آج بھی سیاست دان مل بیٹھ کر مسائل کا حل تلاش کرتے ہیں جو جمہوریت کا حسن ہے۔مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احسن اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جمہوریت مخالف لابی موجود ہے جو سیاست دانوں کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جمہوریت کو ان عناصر سے خطرہ ہے جو فوجی جمہوریت کے تصور کو سامنے رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے استحکام کا واحد راستہ آئین کی بالادستی ، قانون کی حکمرانی، آزاد عدلیہ اور فوج کی سیاست میں عدم مداخلت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.