تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

مسلم لیگ ق جاپان طبی وفد بھجوائے گی،چوہدری شجاعت حسین

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . مسلم لیگ ق نے جاپان میں طبی وفد بھجوانے کا اعلان کر تے ہو ئے کہا ہے کہ پاکستان مشکل وقت میں جاپانی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے ۔مسلم لیگ ق کے رہ نماؤں چوہدری شجاعت حسین اور مشاہد حسین سید نے اسلام آباد میں جاپانی سفیر سے ملاقات کی ۔چوہدری شجاعت حسین کہا کہ جاپان پاکستان کا بہترین دوست ہے جس نے 2005 کے زلزلے اور 2010 کے سیلاب میں متاثرین کی بھر پور مدد کی ۔ جاپانی سفیر نے مسلم لیگ ق کے قیادت کے جذبہ خیر سگالی کی تعریف کی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.