29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
فوٹو گرافی سے بچپن کے مناظرجوانی میں تبدیل کرنے کا انداز
جنگ نیوز -
بیونس آئرس . . . . . ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس سے تعلق رکھنے والی فوٹو گرافر Irina Werningکو اپنے شعبے میں کمال مہارت حاصل ہے۔حال ہی میں اس پیشہ ور فوٹو گرافر نے Back to the Futureنامی پراجیکٹ متعارف کروایا ہے جس کے تحت وہ لوگوں کی بچپن کی تصاویر سے متعارف ہوکر اسی انداز،اسٹائل اور لباس میں انکی حالیہ دور کی فوٹو گرافی کرتی ہے۔انتہائی مہارت سے بچپن کے منظر کو دوبارہ تازہ کرکے جینے کی اس کوشش کے تحت کئی شوقین افراد نے اپنے حال کو اپنے ماضی کے منظر میں ڈھال کر ان کی فوٹو گرافس کھینچوائیں اور ان سے لطف اندوز ہوئے۔