تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

جاپان میں زلزلے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رحجان

جنگ نیوز -
ٹوکیو . . . . . دنیا کی تیسری بڑی معیشت جاپان میں زلزلے کے بعد تیل کی کھپت میں کمی کی توقعات کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔گزشتہ ہفتے جاپان کی تاریخ کے سب سے بڑے سونامی اور زلزلے کے بعد جاپان میں فیکٹریوں اور پلانٹس کے بند ہوجانے کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں 2 اعشاریہ 4فیصد کمی دیکھی گئی۔ جب کہ جاپان میں خام ایندھن صاف کرنے والی ریفائنریز 29 فی صد کم استعداد پر کام کررہی ہیں۔ایشیائی کاروبار میں نیو یارک مرکنٹائل ایکس چینج خام تیل اپریل کے سودے 2ڈالر 38سینٹ کمی کے بعد 97 ڈالر8سینٹ فی بیرل پرٹریڈ ہوئے جب کہ لندن برینٹ نارتھ سی کروڈ 2 فی صد کمی کے بعد 111ڈالر 43 سینٹ فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.