29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
خیبر پختون خوا، قرضوں کی معافی کے کلیمز جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . اسٹیٹ بینک نے دہشت گردی سے متاثر صوبہ خیبر پختون خوا اور قبائلی علاقوں میں بینکاری قرضوں کی معافی کے کلیمز جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردی۔اسٹیٹ بینک کے جاری اعلامیئے میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ خیبر پختون خوا کے دہشت گردی سے متاثرہ علاقے مالاکنڈ ، سوات ، بنوں اور چترال اور میں وزیر اعظم پاکستان کے معاشی بحالی کے تحت معاف کیے گئے قرضوں کے کلیمز جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی ہے اور اب یہ کلیمز 15 اپریل تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔اس پیکج کے تحت دہشت گردی سے متاثر علاقوں میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے بینکاری قرضوں اور ان پر ادا ہونے والا سود پہلے ہی معاف کردیا گیا تھا۔