29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پنجاب میں پی پی اور ن لیگ کی دھینگا مشتی سے جگ ہنسائی ہورہی ہے،منور حسن
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کی دھینگا مشتی سے ملک کی جگ ہنسائی ہورہی ہے ۔ منصورہ لاہور میں تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے سید منورحسن نے کہا ملک تباہی کے دہانے پرہے اورحکمران پارٹیاں حالات بگاڑ نے پر کمربستہ ہیں ،پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم ٹارگٹ کلرز کی سرپرستی کر کے ایک دوسرے کو نیچا دکھارہی ہیں جبکہ وزیر داخلہ ایم کیو ایم کا غصہ ٹھنڈا کرنے کیلئے لندن کے چکر لگا رہے ہیں ۔انکا کہناتھا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن سے لاکھوں لوگ بے گھر ہو جائیں گے ۔