29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پاکستان کے بارے میں مثبت سوچ نے بھارتی وزیراعظم کو تنہا کردیاتھا،وکی لیکس
جنگ نیوز -
واشنگٹن . . . . . وکی لیکس کے مطابق پاکستان سے دو طرفہ بات چیت کے بارے میں مثبت سوچ رکھنے کی وجہ سے بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ اپنی ہی حکومت میں تنہا رہ گئے تھے۔ اگست دو ہزار نو کے دوران نئی دہلی میں امریکی سفیر Timothy Roemer نے واشنگٹن مراسلہ بھیجا جس میں کہا گیا کہ پاکستان سے روابط رکھنے کے معاملے پر من موہن سنگھ کی مثبت سوچ انھیں اپنی ہی حکومت میں تنہاکرگئی ہے ۔ من موہن سنگھ کے برعکس قومی سلامتی کے مشیر ایم کے نارائنن پاکستان کے حوالے سے مخالف سوچ رکھتے ہیں ۔ ممبئی حملوں کے بعد ہر سطح پر پاک بھارت مذاکرات معطل ہوگئے تھے جو دونوں ملکوں نے پچھلے ماہ ہی بحال کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔