29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جاپان میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر اسکیل پر شدت6ریکارڈ کی گئی
جنگ نیوز -
ٹوکیو . . . . . . جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت6.0 ریکارڈ کی گئی۔جاپانی محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز ٹوکیو سے120 کلومیٹر دور شیزوکا میں ماؤنٹ فیوجی کے نزدیک تھا۔زلزلے سے ٹوکیو اورقریبی علاقوں کی عمارتیں لرز گئیں اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔