تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی:دودھ کی قیمت میں من مانا اضافہ،گورنر اوروزیراعلیٰ سندھ کانوٹس

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . کراچی میں دودھ فروشوں نے آج رات سے کھلے دود ھ کی قیمت میں12روپے فی لٹراضافے کااعلان کیاہے جبکہ وزیراعلیٰ اور گورنرسندھ نے دودھ کی قیمتوں میں من مانے اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔کھلے دودھ کی فی لیٹر قیمت بڑھانے کا فیصلہ کراچی میں گزشتہ روزبھینس کالونی میں ڈیری فارمرز اورہول سیلرز کے اجلاس میں کیاگیا،جس پردودھ فروشوں نے منگل کی رات سے عمل درآمد کا اعلان کیاہے۔صوبائی حکومت اورسٹی گورنمنٹ گزشتہ 3سال سے کراچی میں دودھ کی قیمت کوکنٹرول کرنے میں ناکام ہیں۔ اس عرصے میں فی لٹر کھلے دودھ کی قیمت 37 روپے سے بڑھ کر70 روپے ہوجائے گی۔ اس صورت حال پرسخت نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ اورگورنر سندھ نے ڈی سی او کراچی کو ہدایت کی ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ نرخ پر عوام کو دودھ کی فراہمی یقینی بنائیں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.