تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کے ایس ای میں شدید مندی،100انڈیکس 11829پوائنٹس پر بند

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . کراچی اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی رہی اور انڈیکس دو سو سے زائد پوائنٹس کمی کے بعد گیارہ ہزار آٹھ سو پوائنٹس کی سطح پر آگیا ۔منگل کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا مگر بازار زیادہ دیر تک بارہ ہزار پوائنٹس کی سطح کو برقرار نہ رکھ سکا۔ جاپان سمیت ایشیائی مارکیٹوں میں گراوٹ نے مقامی مارکیٹ کو بھی اپنی لپیٹ میں لیے رکھا۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سیشیئرز کی فروخت بھی مارکیٹ میں گراوٹ کا سبب بنی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس216 پوائنٹس کمی کے بعد گیارہ ہزار829 پوائنٹس پر بند ہواجبکہ کاروباری حجم13 کروڑ پچاس لاکھشیئرز رہا۔ آج سب سے زیادہ کام ڈیسکون اوریسکوم کیشیئرز میں ہواجس کی قیمت 23 پیسے اضافے کے ساتھ 9 روپے 19پیسے ہوگئی۔ دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس292 پوائنٹس کمی کے بعد گیارہ ہزار 477پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مندی کا یہ تسلسل مزید ایک دوروز جاری رہ سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.