29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . وزیراعلیٰ سندھ سے کراچی میں متعین امریکی قونصل جنرل ولیم جے مارٹن نے ملاقات کی،ملاقات چیف منسٹر ہاؤس کراچی میں ہوئی۔ اس موقع پر دونو ں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی اور پاکستان بالخصوص صوبہ سندھ میں ترقیاتی سرگرمیوں اور دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے امریکی قونصل جنرل کو تھرکول منصوبے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔