29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پارک کی جگہ پارکنگ پلازہ بناتوفوجداری مقدمات درج ہونگے،لاہورہائیکورٹ
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . لاہور ہائی کورٹ نے خبردار کیا ہے کہ اگر گلبرگ میں پارک کیلئے مختص جگہ پر پارکنگ پلازہ تعمیر کیا گیا تو ذمہ داروں کو فوجداری مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔عدالت نے یہ ریمارکس لبرٹی پارکنگ پلازہ کی تعمیر کیخلاف تاجروں کی طرف سے دائر درخواست کی سماعت کے دوران دیئے۔ عدالت نے حکم دیا کہ پندرہ اپریل تک لبرٹی پارک اور پارکنگ پلازہ کے اصل نقشے پیش کئے جائیں اور پلازہ سے ملحقہ جن سڑکوں کی توڑ پھوڑ کی گئی ہے انہیں فوری طور پر بحال کیا جائے۔ اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ پارکنگ پلازہ کی اراضی پی ایچ اے کی ملکیت تھی اور ایل ڈی اے کو اس پر کمرشل پلازہ تعمیر کرنے کا اختیار نہیں۔