29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بجلی کی قیمت میں دوفیصداضافے کانوٹی فکیشن جاری
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . بجلی کی قیمت میں دو فیصد اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے، تاہم پچاس یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین اس اضافے سے مستثنٰی ہوں گے۔مشیربرائے وزارت پانی وبجلی شاہدستارنے جیونیوزکوبتایاہے کہ بجلی کی قیمت میں دو فیصد اضافہ سرچارج کی شکل میں کیا گیا ہے، جس کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ کے ای ایس سی سمیت تمام تقسیم کار کمپنیوں کے لئے ہے۔