29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کراچی،مرغی کے گوشت میں کمی،244 روپے کی سطح پر آگیا
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . کراچی ریٹیل مارکیٹ میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید 14 روپے کی کمی ،مرغی کا گوشت 244 روپے فی کلو کی سطح پر آگیا ۔سندھ پولٹری ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران مرغی کے گوشت کی قیمت میں تقریباً 24 روپے فی کلو کی کمی واقع ہوئی جبکہ زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 14 روپے کمی کے بعد 144 روپے کی سطح پر آگئی ۔سندھ پولٹری ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری کمال اخترصدیقی کے مطابق موسم گرما کی آمد اور رسد بڑھنے کے باعث مرغی کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔