تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پی ٹی سی ایل کے ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ سود سمیت وصول کرینگے،قائمہ کمیٹی

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ پی ٹی سی ایل حکام نے اگر ادارے کے 40 ہزار ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن اور بقایاجات ادانہ کئے تو بعد میں سود سمیت وصول کیے جائیں گے۔ اسلام آباد میں کمیٹی کا اجلاس برجیس طاہر کی زیر صدارت ہوا ،جس میں سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بتایا کہ پی ٹی سی ایل نے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن اور بقاجات کی مد میں سات ارب روپے ادا کرنے ہیں،رواں مالی سال اگر رقم ادا نہ کی گئی تو آئندہ یہ 32 ارب روپے تک پہنچ جائے گی ۔کمیٹی نے وزرات انفارمیشن ٹیکنالوجی کو معاملے کا جائزہ لے کر 15 دن میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.