29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
آشا بھوسلے امیتابھ بچن سے اداکاری کی ٹپس لیں گی
جنگ نیوز -
ممبئی . . . . . ستتر سال پلے بیک گلوکارہ آشا بھوسلے کی سدا بہار سُریلی آواز میں گائے گئے گانوں پر کئی دہائیوں سے بالی وڈ کی ہیروئنیں پر فارم کر کے شہرت کی بلندیوں پر پہنچی ہیں لیکن اب آشا بھوسلے نے خود اداکا ری کے میدان میں آنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔آشا بھوسلے پہلی مرتبہ 'Maaee'نا می ہندی فلم میں مر کزی کر دار ادا کر یں گی اور فلم کی شوٹنگ سے قبل اداکاری سیکھنے کیلئے سپر اسٹار امیتابھ بچن سے ٹپس لیں گی۔ آشا بھوسلے اس فلم میں ایک ایسی ماں کا کر دار اداکریں گی جو ااپنے اکلوتے بیٹے کے چھوڑ جانے کے بعد اپنی بیٹی اور داماد کے ساتھ مشکلات بھری زندگی گزار رہی ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ آشابھوسلے گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری میں بھی بے مثال جوہر دکھاکر اپنے مداحوں کا دل جیتنے میں کامیاب ہو تی ہیں کہ نہیں۔