تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

الطاف حسین کافلسفہ متوسط طبقے کیلئے امید کی آخری کرن ہے،مصطفی کمال

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . متحدہ قومی موومنٹ شاہ فیصل سیکٹر کے زیر اہتمام ایم کیوایم کے 27ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں ”قائد تحریک الطاف حسین کی شخصیت اور 18مارچ کی اہمیت “ کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد ہوا جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفی کمال ، وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی ڈاکٹر قاسم پیرزادہ ، ایم کیوایم کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج حماد صدیقی اور حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ خوش بخت شجاعت نے خطاب کیا ۔ اس موقع پر حق پرست صوبائی وزیر خالد عمر ، حق پرست ارکان سندھ اسمبلی نشا ط ضیاء قادری ، ڈاکٹر ندیم مقبول ، علیم الرحمان ، فلم اسٹار سعود کے علاوہ کالجز کے طلباء ، کارکنان اور ہمدرد عوام نے بھی شرکت کی ۔ سمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفی کمال نے کہاکہ 18، مارچ 1984کو قائد تحریک الطاف حسین نے حق پرستی کی تحریک ایم کوایم کی بنیاد رکھی تھی اور جو فکر وفلسفہ اورنظریہ اس تحریک کو دیا ہے وہ آج ملک بھر کے غریب و متوسط طبقے کیلئے امید کی آخری کرن ہے ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر جامعہ کراچی ڈاکٹر قاسم پیرزاہ نے کہاکہ اے پی ایم ایس او سے ایم کیوایم اور پھر متحدہ قومی موومنٹ کا سفر طے کرنے والی جماعت آج ملک بھر میں چھا چکی ہے ، انہوں نے کہاکہ 18مارچ حق پرستی کی تحریک کے جنم کا دن ہے اور اس دن یوم تاسیس منانا اور اس پر خوشی کا اظہار کرنا ایم کیوایم کے وابستہ کارکنان اور عوام کا بنیادی حق ہے اور جو جماعتیں اپنے قیام کے دن کو بھول جاتی ہیں اور اسے مناتی نہیں ہیں وہ تاریخ میں بھی زندہ نہیں رہتی ہیں ۔ حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ خوش بخت شجاعت نے کہاکہ 18مارچ عزم اور اپنے عہد کی تجدید کرنے کا دن ہے ۔ ایم کیوایم کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج حماد صدیقی نے کہاکہ ایم کیوایم کے قیام کے بعد جن کٹھن حالات اور مراحل کا اسے سامنا کرنا پڑا وہ حق پرستانہ جدوجہد کی پادش کا شاخسانہ تھا لیکن الطا ف حسین نے تمام تر مظالم اور ریاستی جبر و تشدد کے باوجود حق پرستی کے علم کو بلند رکھا اور مظلوم قومیتوں کے حقوق کے حصول کیلئے جس جدوجہد کو ملک میں پروان چڑھایا آج اس جدوجہد کا حصہ ملک بھر کے غریب و متوسط طبقے کے عوام بن رہے ہیں اور انشاء اللہ ایک دن ضرور حق پرستی کی تحریک منزل پر پہنچے گی اور مظلوم قومیتوں کی ملک پر حکمرانی کا خواب ضرور پورا ہوگا

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.