تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ضلع ٹھٹھہ میں صفائی کی ناقص صورتحال کے سبب جلدی امراض پھیلنا شروع

جنگ نیوز -
ٹھٹھہ . . . . . . …ضلع ٹھٹھہ کے سیلاب سے متاثرہ کئی علاقوں میں گندا پانی پینے اورصفائی کی ناقص صورتحال کی وجہ سے جلدی امراض پھیلنا شروع ہوگئے ہیں۔حالیہ سیلاب کے بعد سجاول اور جاتی سمیت ضلع ٹھٹھہ کے مختلف علاقوں میں جلدی بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں،جلد پر سرخ نشان ،خارش اورپھر زخم سے خون بہنا متاثرہ علاقوں میں یہ بیماریاں عام ہورہی ہیں ۔متاثرین سیلاب کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں جلدی امراض کے ڈاکٹر موجود نہ ہونے کے باعث وہ نجی اسپتالوں کا رخ کرتے ہیں لیکن بھاری فیسیں ان کے بس میں نہیں ۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تعلقہ اسپتال سجاول ڈاکٹر نسیم عمرانی کا کہنا ہے کہ اس مرض میں یقینا اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے دس دنوں میں 158 مریض جلد کے آئے تھے سیلاب کے بعد ہمارا ماحول اور رہائش گاہیں برآلودہ ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے جراثیم آگئے ہیں پہلے کی نسبت انفیکشن زیادہ ہے ہمارے پاس تو کیا پورے ضلع میں اسکن اسپیشلسٹ نہیں ہیں جنرل فزیشن مریض کو دیکھتے ہیں۔ماہر امراض جلد ڈاکٹر رام چند کا کہنا تھا کہ سیلاب کو 6 ماہ گزر گئے سیلابی پانی لوگوں نے استعمال کیا اس سے جلد کی بیماریاں کافی پھیل گئیں ہر گھر میں دوسرا شخص نے گندہ پانی استعمال کیا ہے روزانہ 50-60 مریض صرف اسکیبیز (SCABIS) کے آتے ہیں ۔حالانکہ سیلاب کو گذرے چھ ماہ ہوچکے ہیں ، تاہم صحت وصفائی کی ابتر صورتحال اوربیماریوں نے متاثرین کو ایک نئے امتحان میں ڈال دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.