29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
سعود عزیز کا درخواست ضمانت لاہور منتقل کرنے کی اپیل
جنگ نیوز -
راولپنڈی . . . . . بے نظیر قتل کیس میں ملوث پولیس افسر سعود عزیز نے اپنی درخواست ضمانت راولپنڈی بنچ سے پرنسپل سیٹ لاہور منتقل کرنے کے لئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اعجاز احمد چوہدری کل درخواست کی سماعت کریں گے۔ سعود عزیز نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ بے نظیر بھٹو کیس میں ان کی درخواست ضمانت ہائی کورٹ کے راولپنڈی بنچ میں زیر سماعت ہے اسے لاہور منتقل کرکے سینئر ججوں پر مشتمل بنچ کے روبرو سماعت کے لئے پیش کیا جائے۔