29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ڈیلاس: 20مارچ کو یوم پاکستان کے سلسلے میں پروگراما ت کا انعقاد کیا جائیگا
جنگ نیوز -
ڈیلاس: 20مارچ کو یوم پاکستان کے سلسلے میں پروگراما ت کا انعقاد کیا جائیگا
ڈیلاس…راجہ زاہد اختر خانزادہ…پاکستان کونسل آف ڈی ایف ڈبلیو کی میڈیا کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ یوم پاکستان کے سلسلے میں ایک تقریب کا اہتمام 20مارچ بروز اتوار شام پانچ بجے فن ایشیا ہال ریچڈسن میں منعقد کیا گیا ہے ،جس میں بچوں کے درمیان ٹیبلو شو تقاریری مقابلہ اور دیگر تفریحی پروگرامات کا اہتمام کیا گیا ہے ۔پاکستان کونسل کے صدر عکرمہ خان نے ڈیلس فورٹ ورتھ نے پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی مذکورہ پروگرام میں شرکت یقینی بنائیں تاکہ وہ پاکستانی تاریخ ، زبان اور ثقافت سے آگاہی حاصل کر سکیں،مقابلوں میں اول ،دوئم اور سوئم آنے والے طلبہ وطالبات کو پچیس مارچ جمعتہ المبارک کو رات آٹھ بجے فن ایشیا ارونگ میں پاکستان ایسوسی ایشن اور پاکستان کونسل کے تعاون سے ہونے والے یوم پاکستان میلہ اور شو میں انعامات دیئے جائینگے ۔یہ انعامات آنے والے مہمان فلمی اداکار سعود ،شکیل صدیقی ، حمیرا ارشد ،احمد جہانزیب اور چاند پوری دینگے۔عکرمہ خان نے مزید کہا کہ پروگرام کے سلسلے میں ان سے فون نمبر 975-815-3232یا سید فیاض حسن سے فون نمبر 682-429-9959پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔