29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
محمد عامر اپنے خلاف مقدمے کی سماعت کیلئے انگلینڈ روانہ
جنگ نیوز -
محمد عامر اپنے خلاف مقدمے کی سماعت کیلئے انگلینڈ روانہ
لاہور…پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر اپنے خلاف بدعنوانی اور دھوکا دہی کے مقدمے کی سماعت کے لیے انگلینڈ روانہ ہو گئے ہیں ۔اسپاٹ فکسنگ کیس میں آئی سی سی کی جانب سے پابندی کا سامنا کرنے والے محمد عامر ، سلمان بٹ اور محمد آصف کے خلاف سٹی آف ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کی عدالت میں دھوکا دہی اور بدعنوانی کے مقدمے کی سماعت17مارچ کو ہوگی ۔ محمد آصف انگلینڈ میں ہی موجود ہیں جبکہ سلمان بٹ بھی پہلے ہی انگلینڈ پہنچ چکے ہیں ۔ پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی بھی انگلینڈ روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ سماعت کے دوران آبزرور کی حیثیت سے پیش ہوں گے ۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ پہلی سماعت میں عدالت کھلاڑیوں کی ضمانتوں اور آئندہ سماعت کا طریقہ کار طے کرے گی ۔