29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
حیدرآباد: موٹر سائیکل چھیننے میں مزاحمت پر فائرنگ ، نوجوان قتل
جنگ نیوز -
حیدرآباد: موٹر سائیکل چھیننے میں مزاحمت پر فائرنگ ، نوجوان قتل
حیدرآباد …حیدرآباد میں موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر ملزموں نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا ۔پولیس کے مطابق آفندی آؤن کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار تین مسلح افراد نے 25 سالہ شاہد مغل سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی ۔ مزاحمت پر ملزموں نے فائرنگ کرکے شاہد کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔ واقعے کے بعد مقتول کے ورثا اور علاقے کے لوگوں نے احتجاجاً سڑکوں پر ٹائر جلائے اور پتھراؤ کرکے کئی گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حیدرآباد پولیس اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی وارداتوں پر قابو پانے میں ناکام ہوچکی ہے۔ ایک ہفتے کے دوران موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں کے دوران دو نوجوان قتل اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں ۔ لیکن اب تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ۔