تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

یوئیفا چیمپئنز لیگ : دفاعی چیمپئن انٹرمیلا ن کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

جنگ نیوز -
یوئیفا چیمپئنز لیگ : دفاعی چیمپئن انٹرمیلا ن کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

میلان… یوئیفا چیمپئنز لیگ میں دفاعی چیمپئن انٹرمیلا ن ڈرامائی میچ کے بعد اوے گول کی بنیاد پر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی، مانچسٹر یونائیٹڈ نے بھی مارسے کے خلاف فتح حاصل کرتے ہوئے آخری آٹھ ٹیموں میں جگہ بنا لی،انٹرمیلان کو پری کوارٹر فائنل فرسٹ لیگ میں بائرن میونخ نے ایک، صفر سے ہرایا تھا ،سیکنڈ لیگ میں دفاعی چیمپئن ٹیم نے بائرن میونخ کے خلاف تین،دو کی برتری حاصل کی تو مجموعی اسکور تین ، تین ہو گیا، اس موقع پر انٹرمیلان خوش قسمت رہی جسے اوے گول کی بنیاد پر فتح نے کوارٹر فائنل کھیلنے کا اہل قرار دے دیا،،میچ میں پہلے ہاف کا اختتام انٹرمیلان نے دو، ایک کے خسارے سے کیا جسے ویسلے شنائیڈر نے تریسٹھویں منٹ میں گول سے برابرکیا،،فل ٹائم کے اختتام سے دو منٹ قبل پانڈیو کا گول انٹرمیلان کو کوارٹر فائنل میں پہنچانے کا سبب بن گیا،،،ادھر مانچسٹر یونائیٹڈ نے بھی مارسے کے خلاف سیکنڈ لیگ میں دو،ایک کی کامیابی سے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا،دونوں گول یاویئر ہرنینڈز نے کیے،،فرسٹ لیگ میں دونوں ٹیموں کا مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا ،، سیکنڈ لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کودو، ایک کی مجموعی برتری حاصل ہوئی،مارسے کا واحد گول براؤن نے کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.