تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

گوجرانوالہ: ایک گھر میں گیس کے اخراج کی باعث دھماکا، 8 افرادزخمی

جنگ نیوز -
گوجرانوالہ: ایک گھر میں گیس کے اخراج کی باعث دھماکا، 8 افرادزخمی

گوجرانوالہ…گوجرانوالہ کے ایک گھر میں گیس کے اخراج کی وجہ سے دھماکے اور آگ لگنے سے بچوں سمیت 8 افراد جھلس گئے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دھلے کے علاقے میں محمد صدیق اپنے بچوں سمیت کمرے میں سو رہا تھا ۔ محمد صدiق کی بیوی کے مطابق کمرے میں گیس کی بو محسوس ہونے پر ماچس کی تیلی جلائی گئی تو دھماکا ہوگیا اور آگ لگ گئی ۔ واقعے میں محمد صدیق ، اس کا بڑا بیٹا علی صدیق دو خواتین اور چار بچے عالیہ ، اقرا ، عروج اور ایان اصغر جھلس گئے ۔ بچوں کی عمریں ڈیڑھ سے تین سال کے درمیان ہیں ۔ تمام افراد کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں سے تین بچوں کو حالت نازک ہونے کے سبب لاہور منتقل کردیا گیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.