تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی:عائشہ منزل چورنگی پر ٹرک کی ٹکر سے خاتون جاں بحق

جنگ نیوز -
کراچی:عائشہ منزل چورنگی پر ٹرک کی ٹکر سے خاتون جاں بحق

کراچی…کراچی میں عائشہ منزل چورنگی پر ٹرک کی ٹکر سے خاتون جاں بحق ہوگئی جس کے بعد مشتعل افراد نے ٹرک کو آگ لگا دی ۔حادثہ شارع پاکستان پر ہوا جہاں ٹرک نے موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی کو ٹکر مار دی جس سے دونوں شدید زخمی ہوئے ۔ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم خاتون زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہوگئی ۔ واقعے کے بعد مشتعل افراد نے ٹرک کو آگ لگا دی اور شارع پاکستان پر ٹریفک جام ہوگیا ۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر مشتعل افراد کو منتشر کیا جس کے بعد ٹریفک کی روانی بحال ہوگئی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.