29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کراچی:فائرنگ کے مختلف واقعات میں3افراد ہلاک
جنگ نیوز -
کراچی…گزشتہ رات سے کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق ماری پور کے علاقے ٹرک اڈہ کے قریب نامعلوام افراد کی فائرنگ سے چوبیس سالہ رفیق نامی شخص ہلاک ہوگیا۔آج صبح اولڈ سٹی ایریا میں نشتر روڈ سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا تھا ۔ ایک مقتول کے ہاتھ بھی رسیوں سے بندے ہوئے ہیں ۔ پولیس نے واقعے کو ٹارگٹ کلنگ اور اغواکے بعد قتل کا واقعہ قرار دیا ہے ۔لاشوں کو پولیس کاروائی کے لئے سول اسپتال پہنچا دیاگیا۔