29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جاپان میں پھر زلزلے کے جھٹکے،شدت6.0ریکارڈ کی گئی
جنگ نیوز -
ٹوکیو…جاپان میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس سے متعدد عمارتیں لرز گئیں ۔ فوکوشیماکے ری ایکٹر میں بھڑکنے والی آگ نے ری ایکٹر5اور 6کادرجہ حرارت بڑھا دیا،جس کے بعدپلانٹ میں کام کرنے والوں کو عارضی طور پرنکال لیاگیاہے۔جاپان نے ایٹمی مسئلے کے بحران سے نکلنے کے لیے امریکا سے امدادپرغور کررہاہے،جنوبی کوریا بھی جاپان ایمرجنسی کولنگ سسٹم بھیج رہاہے تاکہ زلزلے کے بعد تباہ شدہ ری ایکٹرزکا غصہ ٹھنڈارکھاجاسکے۔ جب کہ تابکاری کے خطرات سے بچنے کے لیے بڑی تعدادمیں غیرملکیوں کاانخلا شروع ہوگیاہے۔گزشتہ روزٹوکیوکو6 شدت کے زلزلے نے ہلادیا۔5 دن میں 2سو سے زائدزلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جاچکے ہیں،گزشتہ رات سے برفباری کے بعد درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیاہے۔