29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بحرین، مظاہرین کے کیمپ پر پولیس نے دھاوا بول دیا
جنگ نیوز -
مناما…بحرین کے دارالحکومت مناما میں حکومت کے خلاف کیمپ لگائے مظاہرین پر پولیس نے دھاوا بول دیا اور انہیں منتشر کر نے کے لئے آنسو گیس فائر کی ۔ سیکڑوں افرادایمرجنسی کی پرواکیے بغیرمنامہ کے پرل اسکوائر پر جمع ہیں اور مظاہرے کر رہے ہیں۔آج صبح ہنگاموں پر قابو پانے والی خصوصی پولیس فورس نے مظاہرین پر حملہ کر دیا اور ان کے خلاف آنسو گیس استعمال کی ۔بحرین میں گزشتہ روز ہی حکومت نے تین ماہ کے لیے ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کیا تھا۔مناما میں سرکاری ٹی وی کے مطابق شاہی فرمان میں سیکیورٹی فورسزکوملک کا انتظام سونپاگیاہے،تاکہ وہ ملک اور شہریوں کے تحفظ کیلیے ہر ممکن ضروری اقدامات کریں ،،شاہی فرمان کل سے ہی ملک کے تمام حصوں میں فوری طور پر نافذہوگیا ہے۔