29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
چوہدری شجاعت سمیت بائیس افراد شاہی لوٹے ہیں،جعفر اقبال
جنگ نیوز -
رحیم یار خان…مسلم لیگ ن کے رہنما اورسابق ڈپٹی ا سپیکر قومی اسمبلی چوہدری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت سے ہر طرح کا تعاون کیا مگر صدر زرداری نے ہمیشہ دھوکا دیاجبکہ چوہدری شجاعت سمیت بائیس افراد شاہی لوٹے ہیں۔ رحیم یار خان پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا کلب کے اعزاز میں استقبالیہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری جعفر اقبال نے کہا کہ ملکی خود مختاری ، اقتدار اعلی کے تحفظ، کرپشن اور قرضوں سے نجات کا قومی ایجنڈا تینوں اسٹیک ہولڈرز عدلیہ، آرمی اور عوامی نمائندوں کو مل بیٹھ کر طے کرنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ مشرف نے جن مسلم لیگیوں کو اغوا کیا ان کی واپسی کے لئے دروازے کھلے ہیں لیکن چوہدری شجاعت، پرویز الہی اور شیخ رشید سمیت بائیس شاہی لوٹوں کو کسی صورت میں واپس نہیں لیا جائے گا۔