تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

این آئی سی ایل اسکینڈل، مونس الہٰی کی اسپیشل بنکنگ کرائم کورٹ میں پیشی

جنگ نیوز -
لاہور…مسلم لیگ ق کے راہنما چوہدری مونس الہٰی این آئی سی ایل اسکینڈل کے سلسلے میں اسپیشل بنکنگ کرائم کورٹ میں بھی پیش ہوگئے۔ چوہدری مونس الہٰی کے خلاف ایف آئی اے نے بکنگ جرائم کے تحت بھی ایک مقدمہ درج کررکھا ہے، جس میں ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے این آئی سی ایل اسکینڈل میں رقم کی خردبرد کے لئے اپنے مینیجر عبدالمالک کے نام پر جعلی بنک اکاؤنٹ کھولا تھا، بکنگ کورٹ نے چوہدری مونس الہٰی کے خلاف کیس کی سماعت 31مارچ تک ملتوی کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.