تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

سُپر ماڈل نومی کیمبل اب دکان داری کرتی نظر آئیں گی

جنگ نیوز -
نیویارک…سی ایم ڈی…برطانوی سُپر ماڈل نومی کیمبل جہاں فیشن کی دنیا میں ایک منفرد پہچان کی حامل ہیں وہیں فلاحی و امدادی کاموں کے حوالے سے بھی ان کانام کسی تعارف کا محتاج نہیں۔اپنے فلاحی مقاصد کے تحت امداد جمع کرنے کی کوشش کو آگے بڑھاتے ہوئے نومی کیمبل اب لندن کے ویسٹ فیلڈ شاپنگ سینٹر میں ایک عارضی دکان کھولنے جارہی ہیں ۔ماہِ اپریل میں ایک ہفتے تک عارضی بنیادوں پر کھلنے والی اس دکان میں جہاں نومی اپنے ڈیزائن کردہ ملبوسات سمیت کئی نامور ڈیزائنرز کے ملبوسات اور برانڈ اشیاء فروخت کریں گی وہیں دکان کی سیلز گرل بھی نومی خود ہی ہونگی۔ ایک ہفتے تک لگنے والی اس عارضی دکان سے حاصل ہونے والا منافع ایک فلاحی ادارے کودیا جائیگا جبکہ زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کرنے کے لیے مشہور شوبز شخصیات اور ڈی جیز کو بھی دکان پر مدعو کیا جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.