29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
اے ٹی پی ٹینس ماسٹرز: فیڈرر اور جوکووچ کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری
جنگ نیوز -
لاس اینجلس …انڈین ویلز میں جاری اے ٹی پی ٹینس ماسٹرز میں راجر فیڈرر اور نوواک جوکووچ کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، دونوں کھلاڑی ایونٹ کے چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں،ٹورنامنٹ میں چوتھی مرتبہ ٹائٹل کا تعاقب کرنیوالے راجر فیڈرر نے ارجنٹائن کے یوآن اگناشیو چیلا کو چھ،صفر اور چھ،دو سے شکست دی۔دوسری جانب جوکووچ نے لیٹویا کے ارنسٹ گلبیز کو چھ،صفر اور چھ،ایک سے ہرا کر مسلسل14واں میچ جیت لیا۔تیسرے راؤنڈ کے دیگر میچوں میں چیک ری پبلک کے ٹامس برڈخ اور سوئس کھلاڑی اسٹینس لاس واورینکا نے کامیابی حاصل کی۔