29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جاپان: ایٹمی پلانٹ میں آتشزدگی،صورتحال سنگین،8ہزارملازمین نکال لئے گئے
جنگ نیوز -
ٹوکیو…جاپان میں زلزلے اور سونامی سے ہلاکتیں بڑھتی جارہی ہیں توایٹمی ری ایکٹرزتابکاری پھیلانے میں مصروف ہیں،زلزلوں اور ضروریات زندگی کی کمی نے عوام کوپریشان کردیاہے،بڑی تعداد میں غیرملکی نقل مکانی کررہے ہیں ۔ دارالحکومت ٹوکیو میں آج پھرشدید زلزلے نے کئی عمارتوں کوہلادیا۔امریکی جیولو جیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹراسکیل پر6ریکارڈ کی گئی،جس سے فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔دوسری طرف فوکو شیما پلانٹ چلانے والی ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ ری ایکٹر نمبر چار میں منگل کی شب آگ لگ گئی اور دھواں فضا میں بلند ہوتے دیکھا گیا ۔ تاہم اس بارے میں مزید تفصیل نہیں بتائی گئی ،زلزلے کے بعد فوکوشیما کے ایٹمی پاور پلانٹ کی حدت میں اضافہ ہورہا ہے ۔ری ایکٹر4 میں بھڑکنے والی آگ نے ری ایکٹر5اور6کادرجہ حرارت بڑھا دیا ہے، اِس حدت کو کم کرنے کیلئے اب ہیلی کاپٹر کے ذریعے پانی برسایا جاریا ہے،پلانٹ میں کام کرنیوالے 800ملازمین کو عارضی طور پرنکال لیاگیاہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر ری ایکٹر کا درجہ حرارت کم نہ ہوا توجوہری ایندھن کی سلاخیں یا تو پگھل جائیں گی یا پھر ہائیڈروجن گیس خارج کریں گی جس کے نتیجے میں دھماکا ہوسکتا ہے۔جاپان ایٹمی مسئلے کے بحران سے نکلنے کے لیے امریکا سے امدادپرغور کررہاہے، زلزلے کے بعد تباہ شدہ ری ایکٹرزکا غصہ ٹھنڈاکرنے کیلئے جنوبی کوریا بھی ایمرجنسی کولنگ سسٹم بھیج رہاہے۔ زلزلے اور سونامی کے بعد ہلاک اور لاپتہ ہونیوالوں کی تصدیق شدہ تعداد سے تجاوز کرگئی ہے۔دوسری جانب4 لاکھ40 ہزار سے زائد افراد2 ہزار400 شیلٹرز میں پناہ گزین ہیں۔خطرناک صورت حال سے بچنے کیلئے اشیائے خوردونوش جمع کی جارہی ہیں،تاہم بعض شیلٹرز میں اب تک خوراک ، پانی اور دیگر ضروری اشیا نہیں پہنچائی جاسکیں ۔ایندھن کی کمی کے سبب امدادی کاموں میں مشکلات درپیش ہیں جبکہ تابکاری کے خطرات سے بچنے کیلئے بڑی تعدادمیں غیرملکیوں کاانخلا شروع ہوگیاہے۔ادھرآسٹریلیا کے ایک ہیلی کاپٹر کوہنگامی طور پراتارلیاگیاہے۔اس کے پروں پر جمی سفید تہہ تابکاری کے اخراج کا پتہ دے رہی ہے۔